قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔اپنے بیان میں حارث سہیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جس سے مجھے پیار ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی کہنا ہے کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
0