سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ جب عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنے لگے۔اپنے ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ باجوہ کو بتایا گیا کہ اس شخص کو کون لایا، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے، ہم ملک میں شریعت کا خاتمہ شروع کر رہے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تب سے ہمارے خلاف بہتان تراشی شروع ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہا جانے لگا۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی نے کہا ہے کہ سب 24 نومبر کے احتجاج کا حصہ بنیں، 24 نومبر کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ کی تبدیلی کا اعلان نہیں کرتے، احتجاج کی تاریخ نہیں بدلے گی، ہمارا احتجاج آئین و قانون کے مطابق ہوگا، قانون کے مطابق پرامن احتجاج سے کسی کو نہیں روکا جا سکتا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…