0

کہاں کہاں بادل برسیں گی ؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور میں صبح اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اورگردونواح میں سموگ اور دھند میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند میں اضافے کا امکان ہےسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمور، سکھر، ٹنڈو جام اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/دھند پڑنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں