0

ڈالر سستا، انڈیکس 98 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا

100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار 58 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس گزشتہ روز 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اور کاروبار کے اختتام پر 1781 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 328 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں گزشتہ روز 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 277 روپے 86 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں