یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہائپرسونک میزائل حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئے بیلسٹک میزائلوں کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ دنیا کو روسی ہائپرسونک میزائل حملے پر ردعمل دینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرزمین کو ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ گراؤنڈ سمجھ رکھا ہے اور روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیا تھا کہ روس نے وسطی شہر ڈنیپرو میں ایک پلانٹ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائل سسٹم کا استعمال کیا ہے۔
0