محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

فاسٹ باؤلر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں لے کر قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی برابری کر دی۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس نے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔یہ سنگ میل محمد عباس نے قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں فاٹا ریجن کے خلاف لاہور بلیوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔فاسٹ باؤلر نے پہلی اننگز میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور 10 میڈن اوورز سمیت 39 رنز دیے۔فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں لینے کے بعد محمد عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان لیجنڈری فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں