حضرت بلال کی متنازع نوبال نے عامر کی یاد دلادی

ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی بولر حضرت بلال نے سیمپ آرمی کی جانب سے نیویارک کے اسٹرائیکر کے خلاف نو بال مارا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ باؤلر حضرت بلال کی متنازع نو بال پر اعتراض اٹھایا گیا۔ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی یاد کو واپس لے آئے۔ فرنٹ فٹ کریز سے آگے لگنے والی نو بال پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔ نتیجے میں فری ہٹ پر ایک چھکا بھی لگا. بلال کے نوبال کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تبصرہ بھی کیا اور اسے محمد عامر سے بڑا نوبال قرار دیا۔ فاسٹ باؤلر کی نوبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلر حضرت بلال 7 ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں