سردیوں کی آمد آمد ہے ایسے میں گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمائش پیدا کرنے کیلئے مشروبات کا استعمال بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو کم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں، اس کیلئے سُوپ بہت فائدہ مند ہے جسے سردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے۔ شیف سارہ خان نے جھٹ پٹ سُوپ بنانے کا طریقہ بتایا۔سادہ ترین سُوپ کی ترکیب بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یخنی بنانے کیلیے بون لیس چکن نہیں لینی، یخنی میں جو گرم مسالہ شامل کیا جائے جس میں لونگ کالی مرچ تیز پات، زیرہ اور حسب ذائقہ نمک ملا کر اُبال لیں، اس یخنی کو ایک ماہ تک فریز کرسکتے ہیں۔اس یخنی سوپ کو مزید بہتر اور مزیدار بنانے کیلئے کارن فلار ملا کر پکائیں، اس میں ابلا ہوا انڈا بھی شامل کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی غذائیں ان لوگوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو کم درجہ حرارت کے جلد زیر اثر آجاتے ہیں، اس کیلئے یہ سوپ بہت فائدہ مند ہے۔
0