Categories: ٹیکنالوجی

آسٹریلیا، بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کئے تو اِن کمپنیوں پر تقریباً 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق پابندی ایکس، ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی۔اس سے قبل وزیر اعظم نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ”سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے اور میں اس پر وقت مانگ رہا ہوں۔“انھوں نے سوشل میڈیا کے ضرورت سے زیادہ استعمال سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو لاحق خطرات کا حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لڑکیوں کو ان کی تصاویر کی نقصان دہ عکاسی اور لڑکوں کی جانب سے زن بیزار کمنٹس سے خطرات لاحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ چودہ سالہ عمر کے بچے اگر اس طرح کی نقصان دہ چیزیں حاصل کر رہے ہیں تو یہ تشویش ناک بات ہے، کیوں کہ اس عمر میں وہ زندگی کی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں اور ان کے خیالات پختگی حاصل کرتے ہیں، چناں چہ اس مشکل وقت میں انھیں سننا اور عمل کرنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بہت سے ممالک نے پہلے ہی قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کا عزم کیا ہے، تاہم آسٹریلیا کی پالیسی سب سے سخت ہے۔ ابھی تک کسی بھی ملک نے عمر کی توثیق کے کے لیے بائیو میٹرکس یا حکومتی شناخت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی ہے، آسٹریلیا ان دونوں طریقوں کی آزمائش کر رہا ہے۔

انمول اردو نیوز

Share
Published by
انمول اردو نیوز
Tags: mobile

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

4 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

4 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

4 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

4 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

7 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

8 hours ago