اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹر چینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، عمر امین گنڈا پور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل کی گئی ہیں۔. ایف آئی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا، ملزمان کی شیلنگ سے پولیس منتشر ہوگئی۔ زخمی اور اغوا کیا، بعد میں اسے ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے، جس کے بعد کانسٹیبل مبشر حسن کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، 46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔46 سالہ مبشر کے 2 بیٹیوں سمیت 3 بچے ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…