وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہوئی، بیرسٹر سیف نے عمران خان کو احتجاج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی بیرسٹر سیف کو بتا دی، بیرسٹر سیف اس حکمت عملی سے علی امین گنڈا پور اور دیگر قیادت کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مضافات میں جلسے کی تجویز پر بات کی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کردیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک جائیں گی۔
0