0

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا تاہم رات گئے پولیس آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اسلام آباد سے فرار ہو گئے۔پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پارٹی کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران 12 کارکن جاں بحق ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ پارٹی نے کیا۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں