0

مسلم لیگ ن کے تین بڑوں کی ملاقات، اہم فیصلے کر لیے

حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں کی لاہور میں طویل ملاقات ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کے درمیان لاہور میں طویل ملاقات ہوئی ہے، جس میں مستقبل کے سیاسی اور حکومتی امور کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں رانا ثناء اللہ نے ناز شریف کو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے آگاہ کیا۔جب کہ تینوں رہنماؤں نے وفاقی نظام میں خلل نہ ڈالنے اور پنجاب میں کارکردگی دکھانے پر اتفاق کیا۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس عوام کو ریلیف دینے اور کارکردگی بہتر کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ پنجاب وسائل کا بھرپور استعمال کرکے ہی اگلے الیکشن میں جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پی پی کی حمایت سے وفاق میں قائم ہونے والی شہباز شریف حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔اور گزشتہ دنوں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک پریس کانفرنس کرکے نہ صرف کھل کر اس کا اظہار کیا بلکہ یہ اختلافات اس نہج پر پہنچ گئے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت بھی ٹھکرادی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے پی پی اسحاق ڈار کو اختلافات ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں