3 دنوں میں ہونیوالی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، وزیرداخلہ کا ایکس پر پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘پاکستان میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔’ ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہا ہے، ہم گزشتہ 3 دنوں میں ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نے اسلام آباد کو مظاہرین سے کلیئر کرنے کے بعد کہا۔کہ شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کے لیے اقدامات ضروری تھے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی ہے، اسلام آباد میں زندگی معمول پر آگئی ہے اور سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری تھا تاہم چار روز سے بند موٹرویز کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے علاقے کی صفائی کا کام کر رہا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

2 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

3 hours ago

نیند کے دوران مفلوج ہوجانے کا احساس، اسباب و علاج

نیند میں جُزوی طور پر جاگنا اورنیم بیداری میں مفلوج ہونے کا احساس ہونا، اسے…

3 hours ago

مارک زکربرگ کا میٹا ملازمین کو نوکریوں سےفارغ کرنیکاعندیہ

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک…

3 hours ago

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

عالمی اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر قابل نقطہ…

3 hours ago

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین…

3 hours ago