اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فسادیوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر کشی سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کو ایک اور موقع نہیں دیا جائے گا، گزشتہ روز اسلام آباد میں جو ہنگامہ ہوا تھا اسے احسن طریقے سے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ بھی ہنگامہ آرائی کے باعث نیچے چلی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک طرف ترقی کی باتیں ہو رہی ہیں تو دوسری طرف جنگ کا ماحول ہے۔ یہ فسادی ملک کی ترقی کو ہضم نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو بروقت سزائیں دی جاتیں تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنی خاطر پاکستان کی قربانی دینے کو تیار ہے، پاکستان کو قربان کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے۔صحافیوں پر تشدد اور حملے سیاست نہیں فسطائیت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تحریک تخریب کاری نہیں، ہمیں بیٹھ کر سوچنا ہے، سیاست میں بغاوت اور تخریب کاری کی کوئی گنجائش نہیں، ایسی تخریب کاری اور بغاوت کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہمیں اسے بہرحال ختم کرنا ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…