سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال پر تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس کے ذخیرے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو لکھے گئے سرکاری خط میں 21 نومبر کو محکمہ پولیس کی غیر سیاسی نوعیت، پولیس کی غیرجانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس کے ذخیرے کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔خط میں متعلقہ حکام سے آنسو گیس کا دستیاب ذخیرہ اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اے آئی جی لاجسٹک کے دفتر میں ایک ٹیم تعینات کی جائے گی۔
0