پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اسلام آباد سے خیبرپختونخوا جانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ حکومت گھٹنوں کے بل، بانی کو رہا کرنے کو تیار، سردار لطیف کھوسہ کا دعویٰ، ذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں سیکٹر جی ایٹ پہنچیں۔جہاں سے وہ علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں بیٹھی۔ بشری بی بی رات 11 بج کر 57 منٹ پر اپنی گاڑی سے علی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں۔ ویڈیو میں علی امین گنڈا پور کی سیکیورٹی ٹیم کی 2 کاریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی بی علی امین کی گاڑی سیکٹر 8 سے مارگلہ روڈ کے لیے روانہ ہوئی اور گاڑیاں پیر سوہاوہ روڈ سے ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا روانہ ہوئیں۔بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض ویٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گاڑی کا ٹائر فلیٹ ہوگیا، اس لیے انہیں گاڑی بدل کر علی امین گنڈا پور کی گاڑی میں جانا پڑا۔ مریم ویٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے دو محافظوں کو کہا گیا تھا کہ وہ ویگو کی سائیڈ پر جائیں اور گاڑی کا پیچھا کریں۔ اس سے پہلے یہ پرسنل گارڈ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے تھے لیکن اس وقت انہیں وہاں سے جانے کو کہا گیا تھا۔
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…
برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ قتل جرم میں عمر قید شریف کے قیدی…
آپ گوہر نے اپنی شادی سے متعلق تازہ ترین رشید سے زیادہ خبریں ہونے پر…