عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ، آصفہ بھٹو

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج کی مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، ‘جو بھی یہ کہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں سنجیدگی سے اس کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں’۔ “یقینا عمران خان جیل میں ہیں، لیکن، وہ اپنا کیس عدالتوں میں پیش کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار اقتدار میں رہنے کے باوجود میرے خاندان کو سیاسی وجوہات کی بنیاد پر جیلیں اور پھانسیاں برداشت کرنی پڑیں، اس لیے انہوں نے معاملے کی سنگینی کو زیادہ سنجیدگی سے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں