اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ مروت اپنے وکلا ریاض علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ، اسلام آباد کے آئی جی پی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپولیس کو کسی بھی صورت میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ آئی ایچ سی نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران کو مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مروت کی درخواست کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔
بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز
جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: حماس
آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی، گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے
آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر
3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
جو کچھ ہوگامذاکراتی کمیٹی کےذریعے سب کے سامنے ہوگا، وزیراعلی کےپی
ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا: عمر ایوب
مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیے
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا