اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ مروت اپنے وکلا ریاض علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ، اسلام آباد کے آئی جی پی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئےپولیس کو کسی بھی صورت میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ آئی ایچ سی نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران کو مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مروت کی درخواست کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…
نیند میں جُزوی طور پر جاگنا اورنیم بیداری میں مفلوج ہونے کا احساس ہونا، اسے…
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک…
عالمی اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر قابل نقطہ…
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین…