0

پی ٹی آئی پر بابندی کی قرارداد کی مذمت کرتا ہوں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو کروڑوں نے ووٹ دیا ہو اس پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے، پی ٹی آئی سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر پابندی لگا دی جائے۔یہ بہت برا عمل ہے۔ یہ دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے بھی اہم وقت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو بھی خاندانوں سے نکلنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی لگانے اور اس کے لیے اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کرانے کی بات کر رہے ہیں۔ اچھی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ریڈ زون قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ جو بھی ہوا، اس واقعے پر ایک قابل اور قابل اعتماد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے سوال کیا کہ بجلی اور گیس کے بل کم کیوں نہیں ہو رہے؟جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ 24 سے 26 نومبر کے درمیان کیا ہوا؟ عوام کے سامنے آنا چاہیے، احتجاج کرنا جرم نہیں، کیا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج نہیں ہوتا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی مطیع اللہ جان کو فوری رہا کیا جائے۔حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں