0

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی حکومت کا ہائبرڈ ماڈل سے انکار، بھارت کو پاکستان آنا پڑے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلا ڈیاز اور سینئر حکام کے ساتھ انتہائی اہم بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کی مضبوط پوزیشن سے آگاہ کیا۔ آج آئی سی سی بورڈ کا اجلاس آن لائن ہوگا۔ محسن نقوی دبئی سے آن لائن شرکت کریں گے اور پاکستان کے ٹھوس موقف سے آگاہ کریں گے، اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت انکار کر رہا ہے تو حکومت کا خط دکھائیں جس میں پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات ہو، خط کے بغیر کوئی اور جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ میٹنگ سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے لیے قابل قبول فارمولا فراہم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل مقام پر میچ قابل قبول نہیں۔اور اگر بھارت کے ساتھ میچ کسی نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو یہ بھی طے ہو جائے گا کہ پاکستان اگلے ایونٹس میں بھارت میں نہیں کھیلے گا۔ پاکستان کو لاکھوں ڈالر ملیں گے، انشورنس کمپنی کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کے لیے 12 سے 13 لاکھ ڈالر پریمیم بھی ادا کرنے ہوں گے جب کہ پاکستان کو گیٹ منی اور مہمان نوازی سے بھی مزید ڈالر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں