Categories: صحت

جنگلاتی آتشزدگی سے ہونے والی آلودگی دماغی بیماری کا باعث قرار

محققین نے جنگلاتی آتشزدگی سے گھرے جنوبی کیلیفورنیا میں طویل عرصے تک آتشزدگی کے باعث ہونے والے دھوئیں میں رہنے کا ڈیمیشنیا کی تشخیص سے تعلق رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔خطرناک آلودہ مواد کا مرکب یہ دھواں پی ایم 2.5 نامی ذرات بناتا ہے۔ جب انسانوں کے لیے ضروری ہوا میں مستقل بنیاد پر ذرات پر مبنی آلودگی رہتی ہے تو یہ ان کے پھیپھڑوں اور دل کو متاثر کرتی ہے۔ماضی میں ذرات پر مبنی آلودگی کا قبل از وقت موت سے تعلق پایا گیا ہے۔ جس میں بے ترتیب دل کی دھڑکن، دمے کی بدتر صورت، غیر مہلک ہارٹ اٹیک، کمزور پھیپھڑے اور سانس لینے میں مشکل جیسی کیفیات بھرپور حصہ ڈالتی ہیں۔اس آلودگی کا تعلق اعصاب شکن بیماریوں سے بھی جوڑا گیا ہے لیکن پی ایم 2.5 کے کردار کا فہم ایک نئی دریافت ہے۔تازہ ترین تحقیق میں جنوبی کیلیفورنیا میں 11 برس تک 60 برس اور اس سے زیادہ کی عمر والے 12 لاکھ سے زیادہ کیسر پرمنناٹے ممبران کا جائزہ لیا گیا اور اس متعلق ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کہا کہ وہ افراد جنہوں نے جنگلاتی آتشزدگی سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں تین برس سے زیادہ کا عرصہ گزارا ان میں ڈیمینشیا کی شرح میں واضح اضافہ دیکھا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ جنگلاتی آتشزدگی کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی میں ہر ایک مائیکرو گرام فی مربع میٹر اضافے کا تعلق ڈیمینشیا کی تشخیص کے 18 فی صد اضافے سے تھا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

3 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

4 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان

امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…

4 hours ago

آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…

5 hours ago