وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، ہمارا مقصد تحریک انصاف کے بانی کی رہائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کروں گا۔جو کچھ ہوا اور مجھے مستقبل میں کیا کرنا ہے وہ تقریر میں بتا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملاقات کے دوران علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بات چیت ہوئی۔
0