اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل کے خاتمے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا جس کا اطلاق کل سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی ہے اور اس میں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا، کئی روز سے تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلباء کی پڑھائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتہ کو ورکنگ ڈے کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں 4 روز کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھلے تھے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی تھیں۔ احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش کے باعث سکول بند کر دیے گئے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث کئی روز سے تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی تھی۔
0