وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ، ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، مشال یوسفزئی نے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔ ہٹا دیا گیا ہے۔ مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں سال ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خا ن ہدایت کو دوبارہ کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ رواں سال اپریل میں الزام لگایا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و زکوٰۃ و عشر نے صوبائی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کے خلاف مشیر اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگی ہے۔ یاد رہے کہ مشال اعظم یوسفزئی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں