0

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آج ہونیوالا آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بورڈ اجلاس آج نہیں ہوگا۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ کا اجلاس آج نہیں ہوگا۔ بعد میں مزید وقت مانگا گیا۔ آئی سی سی کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کل کی ملاقات کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اپنے مؤقف پر قائم، آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔ غور کے لیے بلایا گیا آئی سی سی بورڈ اجلاس 15 منٹ بعد ملتوی کر دیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بھارت ایونٹ کے لیے قابل قبول آپشن تلاش کرنے کے لیے آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں