غزہ سٹی اور ناصرات مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 24 گھنٹوں میں 42 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی معاہدے کا آج تیسرا دن ہے۔لیکن اسرائیل اور لبنان ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں لیکن ہزاروں شہری جنوبی لبنان کی طرف واپسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو وہ شدید جنگ شروع کر دیں گے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…
نیند میں جُزوی طور پر جاگنا اورنیم بیداری میں مفلوج ہونے کا احساس ہونا، اسے…
ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک…
عالمی اکنامک فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر قابل نقطہ…
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین…