پشاور: وائس چیئرمین کے پی انویسٹمنٹ بورڈ حسن مسعود کنور کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد اس کا وقار بڑھنے لگا۔ اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین کے پی انویسٹمنٹ بورڈ حسن مسعود نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ خیبرپختونخوا کی جانب سے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی کے بعد قومی ایئرلائن کا وقار بلند ہونا شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن نے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا شروع کر دیا ہے، ہمارا مقصد صرف قومی ائیر لائن کو خریدنا نہیں بلکہ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا۔ وائس چیئرمین کے پی انویسٹمنٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا قومی ایئرلائن خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے، لیکن ابھی تک خط کا جواب نہیں آیا۔ ادائیگی کرنے والی کمپنی نے رقم بڑھانے سے انکار کر دیا۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے مقرر کی تھی جب کہ واحد بولی دینے والے نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔ آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کے اعلانات سامنے آئے اور خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپے سے زائد کی بولی لگانے کو تیار ہیں۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…