اسلام آباد: غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی آخری تاریخ کا آج آخری دن ہے اور اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق قومی سلامتی اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے وی پی این کی رجسٹریشن۔ یہ ضروری ہے اور پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں تاہم رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ رجسٹرڈ وی پی اینز کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…