0

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

تفصیلات کے مطابق ترجمان وفاقی مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 5 دن رہ گئے ہیں۔ حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، صرف 5 دن رہ گئے ہیں۔حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ منگل 3 دسمبر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دسویں روز تک 38 ہزار حج درخواستیں موصول ہوئیں، گزشتہ سال کے مقابلے پہلے 10 دنوں میں 11 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستیں وصول کرتے رہیں گے۔ ریگولر حج سکیم میں 2 لاکھ ادا کر کے حج بکنگ کروائی جا سکتی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو دوپہر ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینک 3 دسمبر تک بلاتعطل درخواستیں وصول کریں گے۔گزشتہ روز وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے بیشتر اسپتالوں میں کورونا ویکسین دستیاب ہے۔ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج ویکسین لگوانے کے بعد سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دیں۔ جمع کروائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں