وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاق پر 3 بار حملہ کیا، تاہم حکومت کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیانات پیش کیے جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے پر لایا گیا، یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔کارکنوں کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں پتھراؤ ہو رہا تھا، پیٹرول بم بنائے جا رہے تھے، توڑ پھوڑ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کی جان نہیں گئی۔ کوئی ثبوت نہیں ملا، تمام رہنما متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پہلے کم از کم آپس میں مشورہ کریں کہ کتنے لوگ مر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں