0

امریکا نے روس،چین اور شمالی کوریا پر نیوکلیئر بم برسایا تو کیا ہوگا؟

اگر روس اور امریکہ کے درمیان جنگ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر آ جائے تو امریکی ہتھیار کس قسم کی تباہی کا باعث بنیں گے؟ شعلے بلند ہوں گے، چار مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہو جائیں گے اور تباہی اتنی ہو گی کہ ایک سو پچھتر مربع کلومیٹر کے علاقے میں عمارتیں تباہ یا جل جائیں گی۔ جریدہ کہتا ہے۔کہ اگر امریکہ کا طاقتور ترین ایٹمی بم روس، چین اور شمالی کوریا کے دارالحکومتوں پر گرا دیا گیا تو بڑی تباہی ہو گی۔ میگزین کے مطابق اگر اسے ماسکو پر گرایا گیا تو چالیس لاکھ افراد ہلاک اور تیس لاکھ زخمی ہو جائیں گے۔ اگر اسے بیجنگ پر گرایا گیا تو پندرہ ملین افراد ہلاک اور تیس لاکھ زخمی ہوں گے، اسی طرح اگر اسے پیانگ یانگ پر گرایا گیا تو تیرہ ملین شہری ہلاک اور گیارہ ملین زخمی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں