خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق،جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دو اطراف سے حملہ کیا اور اسنائپر گن سے پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ کو قتل کردیا۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ایک گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق۔ پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھا اور دہشت گردی کا نشانہ بنا۔وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں