Categories: شوبز

بھارتی اداکار کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

بھارتی اداکار شرد کپور کے خلاف 32 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ خاتون نے اداکار شرد کپور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پراجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے ایسا کیا۔ اسے اپنے گھر بلایا گیا اور اس دوران اس نے نامناسب لباس پہنا ہوا تھا اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ واقعے کے بعد شرد کپور نے اسے فحش پیغامات بھیجے۔جس میں ایک وائس نوٹ بھی شامل تھا، پولیس نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں الزامات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر 26 نومبر 2024 کو پیش آیا جب متاثرہ لڑکی کو شرد کپور نے شوبز پراجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنے دفتر بلایا، خاتون نے شرد کپور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

6 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

6 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

6 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

7 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

10 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

11 hours ago