وزیراعلیٰ ا علی امین گنڈا پور کے قریبی رشتے دار فائرنگ سے جاں بحق ، مقتول ثقلین گنڈا پور کے والد اسماعیل خان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے چچا ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈا پور کے والد اسماعیل خان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے چچا ہیں۔ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے رشتہ دار ثقلین خان گنڈا پور کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز پشاور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) صوبے میں سرگرم ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کو ایک ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کا کوٹہ 5 سے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…