Categories: ٹیکنالوجی

بوٹسوانا میں 350 ہاتھیوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بوٹسوانا میں 350 سے زیادہ ہاتھیوں کی پراسرار موت ممکنہ طور پر زہریلے پانی پینے کی وجہ سے ہوگئی ہے۔دی گارڈین کے مطابق، بوٹسوانا کے اوکاوانگو ڈیلٹا میں ہاتھیوں کی بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کو ایک پراسرار تباہ کُن حادثے کے طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ ہر عمر کے جانوروں کو گرنے سے پہلے دائروں میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، پھر وہ مر گئے۔ہاتھیوں کی لاشیں پہلی بار بوٹسوانا کے شمال مشرقی علاقے میں مئی اور جون 2020 میں دیکھی گئی تھیں اور موت کی وجہ سائینائیڈ کے زہر یا ان میں ایک نامعلوم بیماری قرار دی گئی تھی۔سرکردہ محقق ڈیوڈ لومیو کے مطابق یہ واقعہ ہاتھیوں کی موت کا سب سے بڑا دستاویزی واقعہ ہے جس کی وجہ حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے ماہرین میں بہت زیادہ تشویش ہے۔تاہم اب سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ کے جریدے میں شائع ہونے والے ایک نئے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ مردہ ہاتھیوں کو اس پانی سے زہر دیا گیا تھا جس میں نیلی سبز کائی یا ممکنہ طور پر سائانو بیکٹیریا سے متاثر زہریلے پودے تھے۔

انمول اردو نیوز

Share
Published by
انمول اردو نیوز
Tags: elephant

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

8 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

8 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

8 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

8 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

12 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

13 hours ago