وزیراعظم کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر کل اسلام آباد روانہ ہوں گے، وہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، تقریباً 6 ہفتوں میں وزیراعظم کی ولی عہد سے یہ تیسری ملاقات ہوگی۔ اجلاس میں دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم ’’یو این سی سی ڈی‘‘ کی فریقین کی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی اور اقوام متحدہ کا عالمی پلیٹ فارم ہے۔ اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں