جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم موخر کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 23 کے تحت کیس اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔ عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں