پاکستان میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اکتوبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی جب کہ نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد تھی۔ اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ اشیائے خوردونوش میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دالوں، شہد اور آلو کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گھی، مکھن، خشک میوہ جات، مچھلی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ، گندم، ریڈی میڈ خوراک، مشروبات، گندم کے آٹے، جوتوں اور الیکٹرانک اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

8 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

8 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

9 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

9 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

12 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

13 hours ago