9 مئی پر معافی کی بات کرو تو عمران خان کہتا ہے شواہد لے آئیں: حافظ حمد اللہ کے بیان نے سب کوحیران کردیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئیر عمران خان کے پاس بار با جا رہے ہیں لیکن وہ نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں۔ انتخابات کو ایک سال بھی نہیں ہوا، نئے انتخابات کیسے ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں۔ عمران خان سے 9 مئی کو قوم سے معافی مانگنے کی بات کریں تو پی ٹی آئی کے بانی کہتے ہیں۔ ثبوت لائیں پھر بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو انہیں الیکشن میں نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر… کوئی پیش رفت ہو سکتی ہے، سابق آمر مشرف نواز شریف اور بے نظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر مشرف نے خود دبئی میں بی بی سے این آر او کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں