Categories: صحت

قلبی عوارض کا شکار مرد دماغی مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں

ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات کے شکار مردوں میں خواتین کے مقابلے میں دماغی صحت تیزی سے روبہ زوال ہوتی ہے۔جرنل آف نیورولوجی نیورو سرجری اینڈ سائیکاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان مردوں کا دماغ 50 کی دہائی کے وسط میں ہی کم فعال ہو جاتا ہے جب کہ خواتین کے دماغوں میں 60 کی دہائی کے وسط سے اور اس کے بعد سے ان کا دماغ کم فعال ہونا شروع ہوتا ہے۔تحقیقی ٹیم لیڈر پال ایڈیسن نے کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ قلبی عوارض کے خطرات کو کم کرنا الزائمر کی بیماری کی روک تھام میں ایک اہم علاج کا ہدف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتیجہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ مردوں میں خواتین کے مقابلے میں ایک دہائی پہلے ہی اس حوالے سے سختی سے توجہ دی جانی چاہیے۔محققین نے کہا کہ دل کی بیماریوں کے خطرے والے عوامل جیسے ٹائپ 2 ذیابیطس، مُٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی پہلے ہی ڈیمنشیا کے زیادہ خطرے سے منسلک رہے ہیں۔تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ دل کی بیماریاں اور خطرات کب دماغی صحت پر اثر انداز ہونے لگتے ہیں مردوں اور عورتوں کے درمیان اس حوالے سے تفریق کیوں ہے۔

انمول اردو نیوز

Share
Published by
انمول اردو نیوز
Tags: heart

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

8 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

8 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

8 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

8 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

12 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

13 hours ago