خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے، عوام اور افواج نے امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ . انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔میں طلباء سے کہوں گا کہ کسی بھی چیز پر بریک نہ لگائیں، اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، اپنے والدین اور اساتذہ کا سب سے زیادہ احترام کریں، زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ایف آئی آرز بھی ہوتی ہیں صرف ڈگریاں ہوتی ہیں، میرے خلاف 264 کے قریب ایف آئی آرز ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں کے نوجوانوں کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مدد کریں، ہمارا صوبہ پسماندہ نہیں، دنیا کے عظیم ترین لوگ پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں۔ ہمارا یہ خطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں