مقبوضہ کشمیر؛ 2 بھارتی فوجیوں نے خود کو موت کے گھاٹ کے اتار لیا

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی تناؤ اور پست حوصلے کے باعث بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے سرکاری رائفلز سے خود کو گولی مار لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک افسرکے ضلع شوپیاں میں خودکشی۔ سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اہلکار کی شناخت پرم ویر کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔خودکشی کا دوسرا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیش آیا جہاں سناتم سنگھ نامی 24 سالہ بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی قریبی رینج سے چلائی گئی تھی اور زخم سے لگتا ہے کہ گولی خود کو لگی۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی تناؤ اور پست حوصلے کے باعث بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

5 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

5 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

5 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

5 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

8 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

9 hours ago