اگلی قسط، حکومت کا آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کیلیے اقدامات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 100 ملین ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے فروری 2025 تک سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم سمیت سخت شرائط پوری کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ . وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق دسمبر تک ٹیکس وصولی کا ہدف 6 ہزار 9 ارب اور مارچ 2025 تک 9 ہزار 168 ارب روپے ہے، کسی کاروباری شعبے کو کوئی نئی ٹیکس ایمنسٹی یا رعایت نہیں دی جائے گی۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 3 ماہ کی درآمدات کے برابر بڑھایا جائے گا، صوبائی زرعی انکم ٹیکس کی وصولی شروع کی جائے گی، توانائی کے شعبے کے واجبات 417 ارب روپے تک محدود ہوں گے، ٹیکس ریفنڈز 24 ارب روپے تک محدود ہوں گے۔ دو ڈسکوز کی نجکاری کے لیے تمام پالیسی اقدامات جنوری تک مکمل کر لیے جائیں گے، مختلف سرکاری اداروں میں بتدریج رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، گیس سیکٹر میں کیپٹیو پاور پلانٹس میں گیس کا استعمال جنوری 2025 تک بند کر دیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مسابقتی کمیشن کا دورہ کیا اور کمیشن کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اقتصادی شعبوں اور مارکیٹوں سے کارٹیلائزیشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

4 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

4 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

4 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

5 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

8 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

9 hours ago