آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی

آئی ایم ایف نے حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے 15 فروری 2025 کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 15 فروری 2025 تک جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاق کو نہیں بھجوایا۔ حکومت، وفاقی حکومت اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس ٹیرف کو ششماہی کی بنیاد پر ایڈجسٹ کرنے کی شرط رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس کی قیمت میں 53.47 فیصد اضافے کا کہا ہے۔ درخواست کی گئی اور اوگرا نے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں