0

مارشل لا کا معاملہ: جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے استعفیٰ دینےکی پیشکش کردی

سیئول: جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا کے معاملے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی آرمی چیف پارک آن سو نے مارشل لا کی کوشش پر مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے اعلان سے بہت کم تعلق تھا۔وزیر دفاع کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے 2 روز قبل ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تھا تاہم بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لا کے خلاف ووٹ دینے کے بعد انہوں نے مارشل لا ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں