فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے موجودہ وزیراعظم مشیل بارنیئر کو حکم دیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تقرری تک کام جاری رکھیں۔فرانسیسی وزیر اعظم مشیل بارنیئر کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا اور وزیر اعظم نے صدر میکرون سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ فرانسیسی وزیر اعظم کے خلاف حزب اختلاف کی جماعت کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی وجہ سے بارنیئر صرف تین ماہ ہی رہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے ارکان نے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
0