صائم ایوب کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، انہیں ٹیم میں لازمی ہونا چاہیے: شعیب ملک

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ صعیم ایوب کو ضائع نہ کیا جائے، وہ ایسے جارحانہ طبیعت کے ہیں۔ ایسے بلے باز ہیں جنہیں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہیے، کسی کو بھی اوپن کرنا چاہیے لیکن صائم ایوب کا ٹیم میں ہونا چاہیے، وہ فیل ہو جائیں گے لیکن انھیں موقع دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں جدید دور کی کرکٹ کھیل رہی ہیں، ہمیں پاکستان کرکٹ کو ان ٹیموں کے معیار پر لے جانا ہے، پاکستان میں ہر طرح کی کنڈیشنز کی پچز موجود ہیں، ملک کے ہر مقام پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جانی چاہیے۔ اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سے کھلاڑی لائم لائٹ میں آتے ہیں، ایونٹ کا انعقاد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں