معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار احسن خان نے دبئی میں معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ڈراموں اور فلموں میں محبت کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ دنیا میں بہت زیادہ نفرت اور دشمنی پھیل چکی ہے۔ یاد رہے کہ اداکار احسن خان کو دبئی میں منعقد ہونے والے تین روزہ تہذیبی میلے میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیاتھا۔جہاں ان کے ساتھ مشہور مصنف جاوید اختر اور معروف ہدایت کار سنجے گپتا بھی موجود تھے۔ انہوں نے سٹیج پر بہت اچھا خطاب کیا اور محبت اور امن کا پیغام دیا۔ احسن خان نے کہا کہ دنیا پہلے ہی نفرتوں اور جنگوں سے بھری پڑی ہے، ہمیں اپنی کہانیوں میں محبت کی زیادہ بات کرنی چاہیے۔
0